• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن نے پہل کی، رب کریم نے ہمیں سبقت عطا فرما ئی،راولپنڈی چیمبر کی تقریب سے شرکاء کا خطاب

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب ہوئی۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ رافیل اور غرورو تکبر کو اللہ نے خاک میں ملا دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا دشمن نے پہل کی لیکن رب کریم نے ہمیں سبقت عطا فرمائی۔ائر مارشل (ر) عامر مسعود، وائس ایڈمرل (ر) خان ہاشم بن صدیقی، بریگیڈئر کامران احمد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی صدارت صدر عثمان شوکت نے سہیل الطاف کے ہمراہ کی۔ خالد فاروق قاضی، فہد برلاس، سردار یاسر، عبداللہ حمید گل، اجمل بلوچ ، شاہد غفور پراچہ اور دیگر بھی موجودتھے۔
اسلام آباد سے مزید