• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج سے یکجہتی کیلئے دارالحکومت میںسیا سی، مذہبی جماعتوں کے مظاہرے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مسلح افواج سے اظہار یکجتی کے سلسلے میں دفاع پاکستان ریلیاں مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی G-8 کی ریلی کی قیادت افتخار شہزادہ کر رہے تھے۔شرکاء پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد، سب سے پہلے پاکستان ،تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ اللّٰہ کے نعرے لگا رہے تھے۔ ایکشن فار ایمپیکٹ کے زیر اہتمام بھی نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا ، قیادت زرتاشہ نیازی کر رہی تھیں۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام مظاہرہ کی قیادت امیر جے یو آئی اسلام آباد مولانا اویس عزیز کر رہے تھے۔شرکاء نعرہ تکبیر ا للہ کبر، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔نورپورشاہاں میں بھی پاک افواج کی حمایت میں نکالی گئی۔قیادت خطیب دربار عالیہ امام بری سرکار علامہ پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی نے کی ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر  پاکستان زندہ بادریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز مسجد شہداء سے ہوکر آبپارہ چوک پر اختتام ہوا۔ امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے قیادت کی ۔
اسلام آباد سے مزید