اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی توہین عدالت درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7اپریل تک ملتوی کر دی ہے] توہین عدالت کی درخواست عدالت پیشی کے موقع پر فائل گم ہونیوالے کیس کیساتھ منسلک کردی گئی ، چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے ،یا د رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالت کا حکم تھا کہ عمران خان امن و امان کی صورتحال پیدا نہیں کریں گے ،لیکن انہوں نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔