• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( جنگ نیوز )1300مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ مزید 20لاکھ فیملیز کو راشن دینے کا عزم دہرایا گیا ہے۔ یونیٹی فوڈ اور جے ڈی سی کے اشتراک سے 20؍ لاکھ خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔پہلے مرحلے میں 1لاکھ خاندانوں کو راشن دینے کی تقریب گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں منعقد کی گئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سی ای او یونیٹی فوڈ فرخ امین اور جنرل سیکرٹری جے ڈی سے ظفر عباس نے شرکت کی ۔ گورنر سندھ نے غربت کیخلاف جنگ میں یونیٹی فوڈ اور جے ڈی سی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں ہر فردکسی نا کسی مشکل میں پریشان ہے۔علاوہ ازیں ٹیم کراچی کے زیر انتظام 1300مستحق خاندانوں میں رمضان کی آمد سے قبل راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹیم کراچی ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری استاذ طاہر فاروقی نے کہا کہ ٹیم کراچی ہر سال کی طرح اس سال بھی آمد رمضان پر مستحقین میں راشن تقسیم کررہی ہے، انہوں نے ملک کی مشکل اقتصادی صورت حال کے باوجود مخیر حضرات کے تعاون کا شکریہ اداکیا۔
ملک بھر سے سے مزید