• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم بے قابو، شہری 7 گاڑیوں، 48 موٹر سائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں ایک رکشے 35موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،شہرکے مختلف علاقوں میں 20افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل فون چھین لئے گئے۔ تھانہ سٹی کے علاقہ عالم خان روڈپردوموٹرسائیکل سوار خواجہ زین حسن سے اسلحہ کی نوک پر 45ہزارروپے، شناختی کارڈ اور موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ بورنگ روڈپر دوموٹرسائیکل سوار غلام فاروق اوراس کے بیٹے محمد آفاق سے اسلحہ کی نوک پر 4لاکھ روپے ، ریلوے کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار راجہ عقیل تاج اورسلمان خان سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل اور موبائل ، ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ بدرکالونی میں محمدعمران اپنے ورکرکے ہمراہ د کان کے ساتھ رہائش میں موجود تھا کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پران سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور ویلڈنگ پلانٹ مالیتی50ہزارروپے ،تھانہ بنی کے علاقہ انگت پورہ میں تین موٹرسائیکل سوار ولید خالد سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں میں دوموٹرسائیکل سوار گلزاراحمد وغیرہ سے اسلحہ کی نوک پر 3موبائل ، 3ہزارروپے ،شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ اورموٹرسائیکل کاپی،کٹاریاں میں دوموٹرسائیکل سوار شیخ فہد اورالماس سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور 90ہزارروپے ، کمرشل مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار احسن رؤف سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور3500روپے،کمرشل مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار مسعود خان کاموبائل گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شکریال میں دوموٹرسائیکل سوار معصوم الحسن سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور پرس ، ٹرانسفارمرچوک میں محمدمومن عباسی کے گودام میں چار نامعلوم اشخاص داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر چارموبائل اور 98 ہزار روپے ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ کرسچئن کالونی میں دونامعلوم ملزمان نوازمسیح سے گن پوائنٹ پر اس کاموٹرسائیکل اورموبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ اکرم شہیدروڈپر دوموٹرسائیکل سوار عاصم بلال سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور45سو روپے چھین کر فرا رہوگئے، تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈپر سید علی رضا اوراس کا بھتیجا سید ذوالفقار علی دودھ لے کر جار ہے تھے کہ چارنامعلوم ملزموں نے خودکو پولیس والے بتاکرانہیں روک لیا اورگن پوائنٹ پر تلاشی کے بہانے ان کی جیب سے 60ہزارروپے نکال کرلے گئے ،تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں زاہد فاروق کے گھرمیں 4 نامعلوم ملزمان داخل ہوئے جنہوں نے گن پوائنٹ پرسب گھروالوں کوایک کمرے میں بندکردیا اور13 تولے وزنی طلائی زیور ، 50 ہزار روپے،موبائل فون ، پسٹل 30 بور اورریوالور38 بور لے کرفرارہوگئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ مری روڈپردوران سفر بابر عرفان کی جیب سے موبائل اور36سوروپے ،نیوملپورمیں وحید عمران کے گھر کا تالہ توڑ کر 20ہزار روپے ، طلائی انگوٹھی اور ایک سوٹ ،سسکتھ روڈپر مہوش کاظمی کاموبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شکریال میں حمید اللہ کے گھر کاتالہ توڑ کر سونا مالیتی 2لاکھ روپے ، 10ہزار روپے اور چاندی مالیتی ایک لاکھ روپے ، راول پارک کے قریب نرگس شاہین کا پرس جس میں 7ہزار روپے تھے ، فاروق اعظم روڈپر زین العابدین کے کمرے سے موبائل اور 15ہزار روپے ،ٹینچ بھاٹہ میں نوید خان کے گھرسے ایک لاکھ روپے اور2 طلائی انگوٹھیاں ،ٹینچ بھاٹہ میں محمد عارف کی دکان سے اس کاموبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ ممتازکالونی میں فیصل ریاض کے گھر سے برتن، جوسر مشین ، چوپر مشین ، استری ، ٹول بکس ، کمپوٹر ایل سی ڈی اوردیگرسامان ،سفاری ویوپام سٹی میں منصور اختر کے گھرسے چاروں باتھ روم کی ٹوٹیاں ، نلکے ،لیپ ٹاپ اور استری وغیرہ ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ڈھو ک امام میں محمد سعید اشرف کے گھر سے پانچ تولے وزنی طلائی زیور اور گھر کا سامان مالیتی پانچ لاکھ روپے ،اڈیالہ روڈپر محمد حارث قاسم کے گھر کے تالے توڑکرایل سی ڈی ، سکرین ،یوپی ایس دو بیٹریاں ڈیکوریشن کا سامان تما م واش روم کی سینٹری فٹگنز اور دیگر سامان ،تھانہ دھمیال کے علاقہ پیپلزکالونی میں محمداسلام الدین کے گھرکے تالے توڑ کر پانچ تولہ سونا ، لیپ ٹاپ ، متعدد مردانہ گھڑیاں ،موبائل وغیرہ ،تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک میرامیں عبدالوحید کے گھرسے تین لاکھ روپے ،تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی میں عظمت خا ن کی گائے چوری ہوگئی۔تھانہ دھمیال کے علاقہ پیپلزکالونی میں قفل شکنی کی واردات میں نامعلوم چورمقامی صحافی کے گھر کی بیسمنٹ کے تالے اور لاکر توڑ کر 12لاکھ روپے کے طلائی زیورات،لیپ ٹاپ، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے ۔محمد علیم الدین کے بھائی محمد اسلام الدین کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق 21مارچ کی رات اہل خانہ گھر کی بالائی منزل میں موجود تھے کہ نامعلوم چور گھر کی بیسمنٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور لاکر توڑ کر 2تولہ طلائی سیٹ،2تولہ طلائی کڑے،بچوں کی2طلائی انگوٹھیاں،لیپ ٹاپ، گھڑیاں،موبائل فون،اور دیگر اشیا چوری کر کے لے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید