• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقص و سرورکی محفل سے 9 عورتوں سمیت 21 گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) رقص وسرورکی محفل میں فحش حرکات میں مصروف 21مردوخواتین کو گرفتارکرلیا گیا. تھانہ روات کو سب انسپکٹر حسن علی نے بتایاکہ اشتہاری جابر علی کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا گیا ۔ گھر کے ہال میں کافی مرد عورتیں گانالگاکر فحش حرکات میں مصروف تھے اوراونچی آواز میں میوزک چل رہا تھا۔ تین اشخاس کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں تھیں شور شرابا کی وجہ سے اشتہاری مجرم جابر علی عقبی راستے سے بھاگ گیا جبکہ موقع پر موجود12 مرد وں اور 9 عورتوں کو قابوکر لیا گیا، جن کے نام جاوید ،رحیل، عامر عزیز ،عصمت اللہ ، عمیر ، عثمان عباس،کلیم اختر ، راشد اقبال ، رضوان ، ظفر اقبال،سیف اللہ ، غلام رضا معلوم ہوئے ۔
اسلام آباد سے مزید