• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ، 60 ملز موں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پتھراؤ کے الزام میں سابق رکن اسمبلی امجد خان نیازی سمیت 60گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو جمعہ کو سنایا جائے گا ۔ گزشتہ روز سماعت پرملزمان کی جانب سے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ ،چوہدری خالد یوسف و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ، وکلاءنے کہا کہ مقدمہ سوچے سمجھے منصوبے کہ تحت درج کیا گیا ۔پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست ضمانتوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے قانون ہاتھ میں لیا ۔
اسلام آباد سے مزید