پشاور (لیڈی رپورٹر)چترال سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب پشاور پریس کلب میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی ائے مولانا ہدایت الرحمن تھے تقریب کے صدارت کے فرائض سپیشل سیکرٹری الیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے پی کے عبدالاکرم نے انجام دئیے اور انھوں نے نو منتخب کابینہ سے حلف اٹھایا. حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب صدر علی اکبر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی اور تقریب میں موجود سیاسی اور سماجی راہنماون سے تعاون کی اپیل کی. اس موقع پر مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ نوجوان ہمارامستقبل ہیں اور ان کی ہر ممکن تعاون کی جائے گی تقریب سے پیر مختار ، مہربان الٰہی حنفی ، فضل ربی ، عبد الرزاق اور سابقہ صدر چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی سایشن خالد داد نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے مقررین نے ایسوسی ایشن کے طلباء کے لیے خدمات کو سراہا اور اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی .واضح رہے کہ چترال سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخابات 15 فروری کو ہوہے تھے جس میں علی اکبر خان نے 963 میں سے 349 ووٹ لے کر کامیاب حاصل کی تھی ۔.