• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت، ڈاکٹر کے بیٹے کے اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے ڈاکٹر غلام شبیر کے 13 سالہ اکلوتے بیٹے زین العابدین کے اغوا میں ملوث میڈیکل ریپتراب شاہ سمیت 5ملزمان محمد یوسف، عمران بلال، محمد شہزاد، محمد زاہدکے خلاف کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لئے 29 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔دریں اثناانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تلمبہ میں ذہنی معذور شخص مشتاق کو مقدس اوراق جلانے کے الزام پر تشدد کرکے قتل کرنے اور لاش کے بے حرمتی کرنے مقدمہ میں ملوث 72 ملزموں کے خلاف کیس میں سماعت 5 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید