لاہور(آئی این پی ) لاہور کو سرسبزو شاداب بنانے کا مشن، صوبائی دارالحکومت میں کمرشل عمارتوں پر باغبانی لازمی قرار دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کو سرسبز و شاداب بنانے ،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور لاہور ہائیکورٹ کے اسموگ کے تدارک کیلئے دیئے گئے احکامات کو بجا لانے کیلئے ایل ڈی اے نے بڑا فیصلہ کر لیا۔شہر میں شجرکاری کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے عمل درآمد شروع کر دیا، لاہور میں کمرشل عمارتوں کیلئے روف ٹاپ گارڈننگ لازمی قرار دے دی گئی۔