• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے نوجوان کی بوری بند سمیت 5 افراد کی لاش ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے فقیرہ گوٹھ سے مغوی نوجوان کی تشددزدہ بوری بند لاش ملی،تفصیلات کے مطابق سائیٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود فقیرہ گوٹھ چاند بنگلہ کے قریب سید فاروق شاہ ولد محمد طاہر شاہ کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتول سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ پر پتہ نصرت بھٹو کالونی کا درج ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جب مذکورہ پتے پر پہنچی تو مکان بند تھا ،پڑوسیوں سے معلوم ہوا کہ اس نام کا کوئی فرد یہاں نہیں رہتا تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کردیا ہے ،علاوہ ازیں کینٹ اسٹیشن پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، عمر 50 برس کے قریب ہے تاہم شناخت نہیں ہوسکی،یونیورسٹی روڈ کے عقب غازی گوٹھ سے ملنے والی 55 سالہ شخص کی لاش سردخانے منتقل کردی گئی ،نارتھ کراچی سیکٹر15/Bبلال مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے ملنے والی 60 سالہ شخص کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ،کورنگی ابراہیم حیدری میں فٹ پاتھ سے ملنے والی 30 سالہ شخص کی لاش کو سردخانے منتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا ۔