• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز سروس اسٹرکچر سے محروم ہیں، فارماسسٹس ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حضر ت علی آغا اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قطب ساگر نے کہا ہے کہ فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز گزشتہ 15سال سے سروس اسٹرکچر اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں، صوبائی حکومت دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں بصورت دیگر احتجاج پر مجبورہوں گے جس کے بعد حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ڈاکٹر فتح محمد حسنی، ڈاکٹر فہد سلیم، ڈاکٹر اسد خان،ڈاکٹر پلوشہ اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز گزشتہ 15سال سے فورٹائر سروس اسٹرکچر،ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، روزگار جبکہ فارماسسٹس اسٹوڈنٹس کیلئے بیڈ ہاؤس جاب، علیحدہ فارمیسی ڈائریکٹوریٹ کا قیام،ملازمتوں کا تحفظ، پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار، نان پریکٹیسنگ الاؤنس، فارمیسی کونسل کی فعالیت، رسک الاؤنس، فارما سسٹس کیلئے مختلف کیڈرکی تشکیل شامل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ہمارے حقوق سے محروم رکھا گیا تو ہم احتجا ج پر مجبور ہوں گے، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے اپیل کی کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں، تاکہ فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز میں پائی جانے والے تشویش دور ہوسکے۔
کوئٹہ سے مزید