• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے باعث کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئےالرٹ جاری کر دیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر احمد ناصر نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث کسی بھی نا خوشگوار واقعہ نمٹنے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ تمام علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ موجود ہےانہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے و داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی خصوصی ہدایت پر بارشوں سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے متاثرین اور عوام کی مدد کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ موجود ہے جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ رکھنی، بارکھان، ہرنائی،لسبیلہ، بولان،ڈھاڈر، مچھ میں بارشیں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے آواران، چمن، زیارت سمیت دیگر علاقے بھی شدید ژالہ باری اور بارشوں کی لپیٹ میں ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو تمام تر صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک کے ذریعے رابطے میں ہیں محکمہ پی ڈی ایم اے کا عملہ دفاتر میں موجود ہے، کنٹرول روم کے ذریعے صورتحال کی24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے، پی ڈی ایم اے کا بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ موجود ہے، تمام ڈویژنز میں کمشنرز اور اور ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہیں، وزیراعلی اور وزیرداخلہ بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملہ الرٹ رہیں،تاکہ کسی بھی نا گہانی صورت یا ناخوشگوار واقع کے بعد اپنے لوگوں کی بر وقت مدد کو یقینی بنا یا جا سکے ۔
کوئٹہ سے مزید