• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک کشمیریاں میں پر اسرار دھماکہ سے علاقہ میں خوف و ہراس

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں پراسرار دھماکہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،جمعرات کی رات نمازتراویح کے وقت ڈھوک کشمیریاں میں گرلزسیکنڈری سکول کے قریب ایک گھرمیں زورداردھماکہ ہواجس سے پوراعلاقہ گونج اٹھا ،دھماکہ سے مکان کے شیشے ٹوٹ گئے ،اطلاع ملنے پرپولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔تھانہ صادق آبادکے موبائل افسر سب انسپکٹرفقیرحسین نے بتایاکہ مذکورہ مکان میں رہائش پذیر کرایہ دارعامراقبال نے پولیس کوبتایاکہ وہ واش روم میں داخل ہوااورجوں ہی اس نے لائٹ جلانے کے لئے سوئچ آن کیاتوزورداردھماکہ ہوا اورآگ بھڑکی جس سے اس کے چہرے اورسرکے بال جل گئے اورچہرہ معمولی جھلس گیا ۔پولیس کے مطابق بظاہرایسامعلوم ہوتاہے کہ سیوریج لائن میں جمع ہونے والی گیس دھماکے کاباعث بنی، بند مکان کے واش روم میں ایگزاسٹ نہ ہونے کی وجہ گیس جمع تھی جو سوئچ کے آن کرنے پر سپارکنگ کی وجہ سے زورداردھماکے کاباعث بنی۔
اسلام آباد سے مزید