• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون دہلی گیٹ ولہ چوک جیکار تھلہ کے مکینوں کا واسا کیخلاف مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے علاقہ بیرون دہلی گیٹ ولہ چوک جیکار تھلہ کے مکینوں نے تین روز سے سیوریج لائن کی بندش اور طوفانی بارش کے باعث کھڑے گندے پانی کو نہ نکالے جانے پر واسا ملتان انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس موقع پر ایم ڈی واسا کے خلاف نعرے بازی بھی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ولہ چوک جیکار تھلہ پر گزشتہ تین روز سے سیوریج لائن بند ہے رہی سہی کسر گزشتہ سے پیوستہ شب طوفانی بارش نے پوری کردی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں آ مدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گندے پانی کی وجہ سے علاقہ میں تعفن پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے موذی وباء کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے دوسری جانب آ مدورفت کے دوران کوئی جانی ومالی حادثہ رونما ہوسکتا ہے سیوریج نظام کی بحالی کے لیے بارہا واسا ہیڈ آ فس شمس آ باد کو درخواست کی لیکن ایم ڈی واسا سمیت کوئی افسر ان کی شنوائی نہ کررہا ہے انہوں نے کمشنر ملتان ریجن ،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر سیوریج نظام بحال نہ کیا گیا تو اہلیان علاقہ واسا ہیڈ آ فس شمس آ باد کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
ملتان سے مزید