• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا: ماہ رمضان کے بس سروس اوقات تبدیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں روٹ سروس اور شٹل سروس کے ٹائم تبد یل کردئے گئے تفصیل کے مطابق ماہ رمضان میں بس سروس کا ٹائم تبدیل کردیا گیا ٹرانسپورٹ آفیسر زاہد خان کے مطابق شٹل سروس صبح ساڑھے چھ بجے کیمپس سے شروع ہوگی اور ہر آدھے گھنٹے کے بعد نو نمبر چونگی کےلئے روانہ ہوگی جبکہ نو نمبر سے کیمپس کے لئے سات بجے شرو ع ہوگی اور ہر آدھے گھنٹے کے بعد شٹل روانہ ہوگی ، شہر کے مختلف علاقوں میں روٹس کیمپس سے سوا چھ بجے روانہ ہوں گے جبکہ دوسرا روٹ سوا دو بجے دوپہر روانہ ہوگا، جبکہ کوسٹر ساڑھے چھ بجے اور سوا دوبجے روانہ ہوگی۔
ملتان سے مزید