• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے ملک کو بڑے بحران سے بچالیا، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، ایک شخص کی مرضی پہ آئین نہیں چل سکتا۔ وہ جب چاہے آئین توڑ دے،جب چاہے اسمبلی توڑ دے، یہ نہیں چلے گا ۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مردم شماری سے پہلے اور دیگر میں مردم شماری کے بعد انتخابات ہوں یہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات تھے کہ ایک آدمی کی انا کے سبب دو صوبوں پر زبردستی الیکشن مسلط کیا جا رہا ہے۔