برسلز ( نیوز ڈیسک) ایران میں احتجاج کے دوران مظاہرین کو سزائے موت سنانے والے ایرانی جج عالمی پابندیوں کی زد میں آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی ملک لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسلبورن نے کہا کہ یورپی یونین درجنوں ایرانیوں پر پابندیاں عائد کرے گی، جن میں وہ جج بھی شامل ہیں جو مظاہرین کو سزائے موت دینے میں ملوث رہے ہیں۔ ایسلبورن نے مزید کہا کہ جج، جیل کا عملہ اور موت کی سزا سنانے میں معاونت کرنے والے درجنوں نام فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔