تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ تہران حکومت شام کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرے گی، تاکہ اسرائیل کی جانب سے بار بار فضائی حملوں کے بعد شامی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے میں مدد کی جا سکے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شام کو اپنے فضائی دفاعی نیٹ ورک کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ شام اپنے لڑاکا طیاروں کے لیے درست بموں کی درخواست کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایران سے دفاعی راڈار اور میزائل جیسے 15 خرداد سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔