• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے پر خوشی ہے، کامران ٹیسوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خواص کے لئے مخصوص گورنر ہائوس کو عوام کے لئے کھولنے پر بہت خوشی ہے، یہ بات انھوں نے گورنر ہائوس میں دوسرے دن بھی عام افراد کے لئے افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ، دوسرے دن عام افراد کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات اور مدارس کے طالب علموں ، دارالعلوم کورنگی، ڈائو، ہمدرد، ضیاء الدین اور بقائی میڈیکل کالج کے طالب علموں اور انصار برنی ٹرسٹ کے بچوں نے بھی شرکت کی، گورنر سندھ نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر طالب علموں اور عوام نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی گورنر نے گورنر ہائوس کے دروازے عوام کے لئے کھولنے کے وعدے کو صحیح کردکھایا، دریں اثنا جمعہ کو شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورنگ زیب خان نے گورنر ہائوس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی اور صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی ضرورت، اس ضمن میں درکار اقدامات، تحقیق کے شعبہ میں دیوان یونیورسٹی کی کاوش اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 60فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہونا پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید