• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر گھانچی مارکیٹ میں ملزمان دکان کے تالے توڑ کر تجوری لے اڑے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر ہاشم محمد گھانچی مارکیٹ میں واقع سنارکی دکان کے تالے توڑ کر نا معلوم ملزمان تجوری لے اڑے، تجوری میں آدھا کلو سے زائد سونا اور پانچ لاکھ روپے نقد رقم موجود تھی،پولیس نے بتایا کہ دکان مالک اقبال رند نے واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی جس پر شواہد اکٹھا کرنے کے لیےکرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا،پولیس نے بتایا کہ مارکیٹ کے تین چوکیداروں کو حراست میں لے کر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید