• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن آباد، چوری کے الزام میں نوجوان قتل، 3 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مومن آباد کے علاقے میں چوری کے الزام میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود قائم خانی کالونی میں نوجوان کو لاتیں ،گھونسے اور ڈنڈے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ،مقتول کی شناخت 22 سالہ عثمان کے نام سے کی گئی،ایس ایچ او معراج انور کے مطابق پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کر کے خاتونن نازیہ، یامین اور عادل کو گرفتار کر لیا،انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اور مقتول آپس میں رشتے دار ہیں اور ان کے درمیان گھریلو لڑائی جگھڑا ہوا تھا، مقتول شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید