• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے،عمارت اور لفٹ سے گر کر3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ نجی بینک کےقریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 25 سالہ ورن ولد کانتی ہلاک ہوگیا ،پولیس نے بتایا کہ حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، ایک موٹرسائیکل دوسری سےٹکرانے کے بعد ٹریلرکے پیچھے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پرہلاک ہوگیا، دریں اثنا ایئر پورٹ تھانے کی حدود شارع فیصل چھوٹا گیٹ کے قریب واقع صائمہ گرین اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل سے گر کر مزدور 22 سالہ عامر ولد اسلم جاں بحق ہوگیا، گلستان جوہر بلاک 19 کے قریب بلڈنگ کی لفٹ سے گر کر 35 سالہ نعمان ولد رفیق جاں بحق ہو گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید