• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ترلائی، شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں مظاہرے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کی اپیل پر وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں اورکشمیر وگلگت بلتستان سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سانحہ جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبری ترلائی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، ریلیاں نکالی گئیں اور دیگر پروگرامزکا انعقاد کیا گیا جبکہ کراچی میں مر کزی مظاہرہ قرآن سینٹر کے باہر منعقد ہواجس میں مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت اسلام آباد سانحہ کی شفاف غیر جانبدارنہ تحقیقات کرے اوردہشتگردوں کے سرپستوں کو بے نقاب کرکے کیفرو کردار تک پہنچائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید