• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرٹھ سوسائٹی میں فائرنگ سے لڑکا جاں بحق، دیگر واقعات میں 3 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے وے میرٹھ سوسائٹی میں فائرنگ کے پراسر واقعہ میں 16 سالہ ایان ولد عمران جاں بحق ہوگیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،مقتول ایان کو پیٹ میں ایک گولی لگی ہے سوسائٹی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باجود ملزمان نے سوسائٹی کے اندر واردات پر تفتیش کی جا رہی ہے، مقتول کے رشتہ دار نے بتایا کہ لوٹ مار کیلئے گھر میں ڈاکو گھسے ،مقتول ایان اپنے کمرے میں آن لائن اسٹڈی کرتے سوگیا تھا، اچانک آنکھ کھلی گئی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ علاوہ ازیں نارتھ کراچی سیکٹر 11 ای اسلامیہ کالونی دھوبی گھاٹ کے قریب گھرمیں فائرنگ کے واقعہ میں 15 سالہ حمزہ ولد محمود زخمی ہو گیا،پولیس نے بتایاکہ زخمی لڑکے کا والد محکمہ پولیس میں اے ایس آئی اور سیکیورٹی زون ٹومیں تعینات ہے،والد کا لائسنس یافتہ پستول گھرمیں رکھا ہوا تھا کہ زخمی لڑکے نے اسے اٹھا لیا اور اس دوران اس سے اتفاقہ گولی چل گئی ، اسکیم 33 سمیرا سوسائٹی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 40 سالہ شخص زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق فوری شناخت اور واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، پورٹ قاسم چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ا 20 سالہ دانیال ولد رحیم زخمی ہو گیا،پولیس نے واقعہ کو ذاتی تنازع کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید