• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کیلئے تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا عزم کیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کورنگی، المصطفیٰ تھکرزفورم کے زیراہتمام لیکچر کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ تھکرزفورم کے زیراہتمام المصطفیٰ میڈیکل سینٹر کھوکھراپار میں ماہانہ لیکچر کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر کورنگی شریف خان تھے، مفتی سیف اللہ سعید ی نے کہا کہ ہمارے ایجوکیشن ادارے سیکولر کی طرف تیزی سے جا رہے ہیں ، ہم اپنے بچوں کو نعت خوانی سکھائیں، ایڈمنسٹریٹر کورنگی نےکہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ہم اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کا طریقہ سکھاتے ہیں، انہوں مذید کہا کہ ضلع ملیر میں خواتین کے لیے تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا عزم کیا ہےجس سے وہ گھر بیٹھے اپنا کام کرسکیں گی تقریب کے اختتام پر ماہانہ لیکچر میں آنے والوں کا اویس آفاقی نے شکریہ ادا کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید