• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ دہشت گردی نے عوام کو غیر محفوظ کردیا، حافظ احمد علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جمیعت علما اسلام رابطہ کے مرکزی رہنما حافظ احمد علی نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت رمضان میں عوام کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کرے ،عوام کی امیدوں کے برعکس حکومت نے نہ صرف مایوس کیا بلکہ مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں مکمل ناکام ہے ، کشمیر روڈ پر واقع دفتر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی نے عوام کو غیر محفوظ کردیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید