• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ملتوی کرنے میں وزارت دفاع، داخلہ، خزانہ نے کردار ادا کیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال الیکشن ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم حکومت کو سیاسی فائدہ ہوگا یا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ الیکشن ملتوی کرنے میں وزارت دفاع، داخلہ اور خزانہ نے کردار ادا کیا،ن لیگی وزراء کل تک کہتے تھے عمران خان اسمبلیاں توڑیں فوراً انتخابات کروادیں گے۔ محمل سرفراز نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم حکومت کو سیاسی فائدہ ہوگا، پی ڈی ایم کو تیس اپریل کو الیکشن میں نقصان ہی ہونا تھا دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئینی طور پر اگلے مہینے ہونے چاہئیں، غیرآئینی طریقے سے الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید