• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی آئی ٹی کی ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے کی سفارش

اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام آلات کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے اسلام آباد میں انٹرنیٹ اور سروس کوالٹی میں فرق پر سوال اٹھا دیا، کمیٹی نے کوئٹہ ریڈ زون میں ٹاورز لگانے کی اجازت دینے کی بھی سفارش کردی اور بلوچستان کے 3اضلاع میں بند منصوبوں کی رپورٹ طلب کرلی،کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میر خان محمد جمالی کی زیر صدارت ہوا،پی ٹی اے حکام نے چترال میں ٹیلی نار کی خراب انٹرنیٹ سروس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 10مارچ کو ٹیلی نار کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ایک ماہ میں ٹیلی نار انتظامیہ مسئلے پر جواب دیگی جواب ملنے تک سوال پر جواب کو موخر کردیا جائے، کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں بھی سروس کے ایشوز ہیں پی ٹی اے حکام نے کہا کہ عمارتوں کا سٹرکچر ایسا ہے جس سے موبائل سروس میں مسئلہ آتا ہے، ممبران نے کہا کہ اسلام آباد میں نیا ٹیل کی سروس کے مقابلے میں این ٹی سی اور پی ٹی سی ایل اچھی سروس کیوں نہیں دیتے؟، وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ تمام کمپنیاں بزنس کرنے کیلئے آزاد ہیں، سی ای او یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود چوہدری نے بتایا کمپنیوں کی ایل سیز نہیں کھل رہیں جس کی وجہ منصوبے رکے ہیں،ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے ٹیلی کام آلات کی درآمد میں مشکلات ہیں تھرپارکر کیلئے نیا منصوبہ شروع کیا گیا جو ٹیلی نار کو ایوارڈ کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید