• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ خان ملک میں فساد ڈلوا کر امن کی بات کر رہا ہے، دینا ناز

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ خواتین ونگ کی نائب صدر دینا ناز نے کہا ہے فتنہ خان اب ملک میں فساد ڈلوا کر امن کی بات کر رہا ہے جو ان کو زیب نہیں دیتا قانون کی بالا دستی کا بھاشن دینے والا عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے جس کی وجہ سے ملک میں خرابیاں پیدا ہورہی ہیں ان لوگوں کا مشن صرف اور صرف اقتدار تک آنا ہے انتخابات میں جیت کے خواب پی پی پی چکنا چور کر دیگی بھٹو کے جیالے آج بھی پاکستان میں موجود ہیں عمران خان سمجھ رہے ہیں کہ وہ لوٹوں کو پی ٹی آئی میں شامل کرکے کامیابی حاصل کر لیں گے یہ ان کی خام خیالی ہے اب لوگ فتنہ خان کو سمجھ چکے ہیں۔ اپنے نائب صدر دینا ناز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا ہے