• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندگی پھیلانے والوں کی پراپرٹی سیل کرنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کو صاف رکھنے کیلئے بھرپور انفورسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں کوڑا و ملبہ شاہراہوں پر پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے و قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔انچارج انفورسمنٹ سیل فہیم لودھی کی سربراہی میں انفورسمنٹ سیل نے گزشتہ روز سڑکوں اور فٹ پاتھ پر ملبہ و کوڑا کرکٹ ڈالنے والے 10 سے زائد ٹھیکیداروں اور دکانداروں کو نوٹس جاری کردیے اس موقع پر انفورسمنٹ سیل نے ملبہ پھینکنے والوں 24 گھنٹوں میں ملبہ ازخود اٹھانے کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ ملبہ و کوڑا باہر پھینکنے والوں نے شہر اولیاءکا حسن گہنا دیا ہے اب شہر کو گندگی سے بھرنے والوں کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پراپرٹی بھی سربمہر کی جائے گی، بارشوں میں نکاسی آب و صفائی کیلئے واسا کو بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں جبکہ کمپنی نے شہری حدود سے باہر نواحی یونین کونسلز میں بھی صفائی کا آغاز کردیا ہے جس سے خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔شاہد یعقوب نے اپیل کی کہ تاجر برادری اور شہری کوڑا و ملبہ شاہراہوں پر پھینکنے سے گریز کریں اور صفائی کے حوالے سے کمپنی سے تعاون کریں۔
ملتان سے مزید