• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک آمر کی چھتری تلے مصطفیٰ کمال شہر کے میئر بنے تھے، شہزاد قریشی

کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن سندھ شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خاتمے کا خواب دیکھنے والوں کی بنیادیں خود کھوکھلی ہو چکی ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایم کیو ایم کے ترجمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایک آمر کی چھتری تلے مصطفی کمال شہر کے میئر بنے تھے۔ متحدہ کے خلاف سیاسی جماعت بنا کر مصطفی کمال نے کراچی کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔اُنہوں نے کہا کہ علی زیدی ملک کی سب سے بڑی جماعت کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی وزارت کے دور میں کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کو منافع بخش ادارہ بنایا۔ ہم انتقامی کارروائیوں اور سیاسی گرفتاریوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید