• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی پر لگائے جانے والے الزامات سفید جھوٹ ہیں، ایس بی کے یونیورسٹی

کوئٹہ(پ ر)سردار بہادر خان ویمن یو نیورسٹی کے اعلامیہ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نامی بدعنوان اور بلیک میلر افراد کے ٹولے کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وی سی پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور سفید جھوٹ ہیں، چند بدعنوان افراد پر مبنی نام نہاد کمیٹی صرف اور صرف اپنے ناجائز مطالبات اور مفادات کے حصول کے لیے اوچھی اورگھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں، کمیٹی میں شامل ایک خاتون کو سنگین مالی بے قاعدگی، اختیارات کے ناجائز استعمال، غفلت اور بدتمیزی پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طارق نامی کمپیوٹر آپریٹر کی دو بہنیں ایک بھابھی اور سالہ بھی یونیورسٹی میں ملازمت کررہے ہیں ،بیان میں کہا گیا کہ ادارے کی اچھی ساکھ اور بہترین معیار تعلیم کو دیکھتے ہوئے والدین اپنی بیٹیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ادارے کے سپرد کرتے ہیں اور یونیورسٹی کا ہر شعبہ وی سی کی نگرانی بہتر انداز سے تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ ادارے کے اعتماد کو کسی بلیک میلر یا بدعنوان گروہ طرف سے ہرگز مجروح نہیں ہونے دے گی۔
کوئٹہ سے مزید