• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں، مفتاح اسماعیل

کراچی (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن)مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری نظر میں کوئی پلان بی نہیں ہوتا، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ہے۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ہمیں اعلی ٰسطح کی ڈپلومیسی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے، اگر پاکستان ڈیفالٹکرتا ہے تو یہ دنیا کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ لگتا ہے عالمی مالیاتی فنڈکے ساتھ معاملات جوں کے توں ہیں، کم آمدنی والے افراد کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کا سوال بنتا ہے، حکومت کے پاس بھی آئی ایم ایف کو پیٹرول پر سبسڈی کا جواب ہے۔انتخابات پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، عدالت نے واضح طور پر کہا ہے 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں۔ 

ملک بھر سے سے مزید