• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی ضد اور انا ملک میں جاری سنگین بحران کو بڑھا رہی، ہمایوں اختر

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی ضد اور انا ملک میں جاری ہر سنگین بحران کو طوالت دینے کا باعث بن رہی ہے ، اب فیصلہ کن وقت ہے اور یہ طے ہو جانا ہے کہ پاکستان نے آئین و قانون کے مطابق چلنا ہے یا چند لوگوں کی خواہش اور منشا کی تکمیل ہونی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمان پارک میں لگائے گئے کیمپ میں حلقہ این اے 123کے اکابرین اور کارکنان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کارکنان اور عوام کو مینار پاکستان جلسے میں شامل ہونے سے رونے کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان کا جلسہ کامیاب ہوگیا ۔
اہم خبریں سے مزید