• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک پارلیمان نے فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دیدی

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکیہ کی پارلیمان نے فن لینڈکی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان کے خارجہ امور کے کمیشن نے بل کی منظوری دی،جس کے تحت فن لینڈ معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم(نیٹو) میں شمولیت حاصل کرسکتا ہے۔ اس بل کو اب پارلیمان کی جنرل اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں حکمراں جماعت کے ارکان کی اکثریت ہے۔ ادھر صدر اردوان کا کہنا تھا کہ فن لینڈ نے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے علاحدگی پسندوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی بے احترامی اور قرآن کریم کی بےحرمتی کرنے والی حکومت کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے۔
یورپ سے سے مزید