• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں طوفانی بگولوں سے ہلاکتیں 26 ہوگئیں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی ریاستوں مسی سپی اور الاباما میں طاقتور ہوا کے بگولوں سے شدید تباہی ہوئی ہے، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 26ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کے بگولے سے 274کلو میٹر تک تباہی کے آثار نمایاں ہیں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔دو روز قبل آنے والے طوفان میں مغربی مسی سپی کا ٹاؤن رولنگ فورک سب سے زیادہ متاثر ہوا، متاثرہ حصوں میں ہنگامی صورتِحال نافذ کر دی گئی۔مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں 26ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ مسی سپی اور الاباما میں آج بھی طوفانی ہوائیں، اولے اور ہوا کے بگولے چلنے کا امکان ہے۔
یورپ سے سے مزید