• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کرانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

لاہور(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کرانا چاہتے ہیں، عمران خان اب تم نہ سلیکٹ ہو کر اقتدار میں آسکتے ہونہ الیکٹ ہوکرآسکتے ہو،نواز،شہبازشریف نے پی کے ایل آئی،ہیلتھ کارڈ،موٹر وے اور ٹیکنالوجی جیسے دس نکاتی ایجنڈے دئیے۔ عمران کے مسئلے نفسیاتی ،دس نکاتی ایجنڈے پر تمہیں دس تھپڑ پڑنے چاہئیں،ایک کروڑنوکری کی بجائے ایک کروڑ کوبیروزگارکیا،عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے سارے مسئلے نفسیاتی ہے کہانی گھڑتے ہیں تاکہ نظریں ہٹ کر ان کی کہانی پر رک جائیں،عمران خان کی ہر کہانی جھوٹی ثابت ہوتی ہے۔ آپ کی بیگم لوٹ مارکر کے القادرٹرسٹ لے گئی،تم پہلے پنکی پیرنی فرح گوگی کو قانون کے شکنجے میں لاؤ،اوورسیزپاکستانی پاگل نہیں کہ فرح گوگی کوپیسے دیں۔گذشتہ روز لاہور ماڈل ٹاؤن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب کا کہنا تھاکہ ایک شخص جو پورے پاکستان کو کہتاہے خوف کے بت توڑ دو کسی سے نہیں ڈرتا،عمران خان جب ننھی منھی جلسی میں جاتا ہے تو بلٹ پروف گاڑی اور بلٹ پروف ڈبے میں بیٹھ کر کہتا خوف کے بت توڑو جو جھوٹ ہے، جھوٹ اس لئے بول رہا کیونکہ پٹاری میں آخری پتہ جان کو خطرہ ہے،عمران خان کی حکومت جانے پر پہلے عالمی سازش امریکہ پھر قمر جاوید باجوہ پر اس کے بعد سائفر لہرایا، انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں نے جلسہ کو مسترد کیا ۔ پچیس ہزار ارب روپے کا قرضہ پینتالیس ہزار ارب تک لے گئے،فرح گوگی پنکی پیرنی سمیت چور کٹہرے میں کھڑے ہوں گے ۔
اہم خبریں سے مزید