• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کیپٹل پولیس کنجیشن یونٹ کومؤثر بنانے کیلئے افسران کو ہدایات جاری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)رمضان المبارک میں وفاقی دارالحکومت کی بڑی مارکیٹس،شاپنگ پلازہ کے باہر پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے اور رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے اسلام آباد کیپٹل پولیس کنجیشن یونٹ کومزید فعال کرنے اورمؤثر بنانے کیلئے زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ،چیف ٹریفک آفیسر کی زیر صدارت اجلاس ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کیا گیا، جس میں رمضان المبارک کے دوران ٹریفک بہاؤکیلئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید