• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور عملے کی حاضری سمیت مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر قاضی ایوب، سینئر نرسنگ اور سینئر کنسلٹنٹس سمیت دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈاکٹر قاضی ایوب نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو مہیا کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد رجسٹریشن کاؤنٹر سمیت ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام شعبوں میں گئے اور علاج معالجے کی غرض سے آئے مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان کے لواحقین اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے گفتگو کی اور انہیں درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی اور انکے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
ملتان سے مزید