• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو تحریک عالمی یوکے، کے زیراہتمام لندن میں شاعری کی محفل

لندن (نمائندہ جنگ) اردو ادب کے شائقین کی محفل کا انعقاد اردو تحریک عالمی یوکے، کے زیر اہتمام لندن میں کیا گیا جس میں مشاعرے کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔ ولزڈن گرین میں منعقدہ اس ادبی محفل میں لندن کے معروف و نامور شعرا و شاعرات اور ادیب شریک ہوئے اور اپنی شاعری پیش کرکے داد حاصل کی، تنظیم کی صدر و منتظم اعلیٰ قمر مرتضیٰ قریشی نے پروگرام کے آغاز میں شعرا کے حق میں خوبصورت استقبالی کلمات کہے۔ محفل کی صدارت شاعر و ادیب عقیل دانش نے کی جب کہ مہمان خصوصی کامران رعدتھے۔ شاعر و ادیب سہیل ضرار خلش، محمود علی محمود، کونسلر ارشد محمود،نظامت کے فرائض سمیع زبیری ،سید اقبال،قمرمرتضی قریشی ودیگر شریک محفل تھے، اردو تحریک عالمی سے وابستہ افراد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ حاجی قربان حسین کی اہلیہ کے انتقال پر ان کیلئےمغفرت کی دعا کی گئی۔ تنظیم کی رکن، شاعرہ و مصنفہ فرحانہ غزالی اور تنظیم کے پرانے رکن سابق میئر ہیکنی بیرسٹر شیخ شجاع کی صحت یابی ، عالمی امن، کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کیلئےپروفیسر شاہد اقبال نے خصوصی دعا کی۔ جن شعرا نےاپنے کلام پیش کئے ان میں اقبال گل، محمد جہانگیر، محمد ارشاد خان کوکائی ، پاکستان سے آئے نوجوان شاعر ارسلان احمد ،اسلم رشید، لوٹن کے نوجوان شاعر ڈاکٹر صفدر سعید ، منزہ شاہ شامل تھے۔
یورپ سے سے مزید