• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا، اب عمران کی مرضی سے کچھ نہیں ہوگا، سعد رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر )وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہبات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی مرضی سے اب کچھ بھی نہیں ہوگا،نوازشریف بیٹی کا ہاتھ تھام کر عدالت میں پیش ہوا، یہ بھاگتے پھرتے ہیں ضمانت دے دو۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے بیٹھ کر بات کرنے سے کبھی انکار نہیں لیکن عمران خان کے زمین پر اترنے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ بات چیت کا ماحول نہیں ہے اور یہ ماحول ن لیگ نے خراب نہیں کیا۔ عمران خان کا نواز شریف سے کیا مقابلہ ہے، نواز شریف لیڈر عمران خان گیدڑ ہے۔ نوازشریف بیٹی کا ہاتھ تھام کر عدالت میں پیش ہوا، یہ بھاگتے پھرتے ہیں عدالتی ضمانت دے دو، عمران خان فاشسٹ آدمی ہیں ان کے کہنے پر الیکشن نہیں ہوگا،اگر فارن فنڈنگ ،توشہ خانہ اور بلین ٹری سونامی کی وارداتیں ہوں گی،تو ملک لوٹنے کے گناہ پر قانون حرکت میں آئے گا۔ ریفارمز اس ہی وقت ہوں گی جب ساری جماعتیں ایک جگہ پر بیٹھ کر باتیں کریں گی،یہ بہروپیا بیچ میں اتر آیا ہے، جب تک بات ان کو سمجھ میں نہیں آئے گی تو کشتی ہچکولے کھاتی رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید