• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے درزیوں نے ڈیزائنگ والے کپڑوں کی بکنگ بند کردی

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر کے بڑے جینٹس ٹیلرز(درزیوں)نے عید الفطر کے حوالے سے ڈیزائینگ والے کپڑوں کی تیاری کا کام ابھی سے بند کر دیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران شہر کے ٹیلرز کے پاس آرڈرز کی بھرمار ہو جاتی ہے اور بروقت کپڑوں کی تیاری ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔ابدالی روڈ ،کینٹ ،گلگشت،نیو ملتان،ممتاز آباد،چوک فوارہ وغیرہ کے علاقوں میں کام کرنے والے ٹیلرز نے عید الفطر کے حوالے سے مردانہ سوٹوں پر ڈیزائینگ کے کام کی تیاری ابھی سے بند کر دی ہے اور اس حوالے سے دکانوں پر واضح نوٹ بھی تحریر کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ابدالی روڈ کے ایک ٹیلر سے بات کی گئی تو انہوں کی جنگ کو بتایا کہ ماہ صیام کےدوران کام کا رش بے تحاشا بڑھ جاتا ہے ۔مردانہ کپڑوں پر ڈیزائین کی تیاری کے لئے بہت سا وقت درکار ہو تا ہے اور لیبر اس کے لئے تیار نہیں ہوتی۔اسی وجہ سے ڈیزائینگ والے کپڑوں کی تیاری کا کام رمضان سے قبل ہی بند کر دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید