• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جا سکتا ہے، وزیر ایکسائز

لاہور(پ ر)صوبائی نگران وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال افضل نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جا سکتا ہے۔ وہ پیر کے روز مقامی ہوٹل میں ٹوکن اور پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے تیار کردہ موبائل ایپلی کیشنز کی حوالگی کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔یہ ایپس برطانوی تنظیم سب نیشنل گورننس پروگرام نے محکمہ ایکسائز کے لیے انوویشن چیلنجنگ فنڈ پروگرام کے تحت تیار کی ہیں ۔ سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار، مہمان تنظیم کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر مس جو موئر (Jo Moir) ،صوبائی ٹیم لیڈر عثمان چوہدری ودیگر شریک تھے۔ڈی جی ایکسائز محمد علی نے ایس این جی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔
لاہور سے مزید