• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیندوے کا شمار جنگلی حیات کے انتہائی پھرتیلے جانورں میں ہوتا ہے لیکن حال ہی میں اس کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے کہہ اٹھے کہ تیندوے کی فٹنس کا راز پتہ چل گیا۔ 

بھارتی فاریسٹ سروس کے ایک افسر سسانتا نندا اکثر سوشل میڈیا پر جانوروں کی تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں تیندوے کی ایک ویڈیو شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ تبصروں پر مجبور کردیا۔ 

اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا اسٹریچنگ میں بالکل اس طرح مصروف ہے جیسے کہ انسان صبح کے وقت اسٹریچنگ کرتے ہوئے ورزش کرتے اور اپنی سستی دور کرتے ہیں۔ 

  تیندوے کے اسٹریچنگ کے مناظر سے ایسا بھی لگ رہا ہے کہ جیسے وہ کوئی یوگا کی پوزیشن اپنائے ہوئے ہے۔ 

ویڈیو دیکھیں: 


دلچسپ و عجیب سے مزید