• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزانیہ میں ماربرگ وائرس سے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے

تنزانیہ(نیوز ڈیسک)افریقہ میں ایبولہ جیسے وائرس کا دوبارہ حملہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماربرگ وائرس سے اب تک 8 افراد بیمار ہوچکے ہیں جبکہ 5 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔خطے میں ماربرگ وائرس کی پہلی وبا اسی سال 25 فروری کو نوٹ کی گئی تھی اور اب دوبارہ 21 مارچ کو اس کا وبائی پھیلاؤ دیکھا گیا جس پر خود عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنزانیہ میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اطراف کے مزید 161 افراد کو ہسپتال میں داخل کرکے نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او افریقہ کے افسر ماتشیڈیسو مویتی نے بتایا کہ ہم ٹیسٹ کی صلاحیت کو تیزی سےبڑھا رہے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت اور دیگر اداروں سے اشتراک جاری ہے۔یہ ایبولہ وائرس سے ملتا جلتا ہے اور سال 2014 سے 2016 کے درمیان افریقہ میں 11ہزار سے زائد اموات کا پہلے ہی وجہ بن چکا ہے۔
یورپ سے سے مزید