• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز کی وطن واپسی، چار دبئی میں ٹھہر گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے بعد اعظم خان، عماد وسیم ، افتخار احمد اور عبداللہ شفیق نے متحدہ عرب امارات میں مزید قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیگر کھلاڑی اور آفیشلز منگل کو وطن واپس پہنچ گئے۔ کپتان شاداب خان، بولنگ کوچ عمر گل، فاسٹ بولر احسان اللہ، محمد نواز اور زمان خان اسلام آباد ، ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث پشاور، شان مسعود اور صائم ایوب کراچی جبکہ طیب طاہراور فہیم اشرف لاہور پہنچ گئے۔دریں اثنا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے ڈریسنگ روم کو دیکھیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ماحول کیا ہے۔ افغانستان کے ڈریسنگ روم میں یونٹی اور پاکستانی ڈریسنگ روم میں یونٹس دکھائی دیتے ہیں۔پاکستانی ڈریسنگ روم میں صورتحال جیسی دکھائی دے رہی ہے اس کا عکس کارکردگی میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستانی ڈریسنگ روم میں سامنے چند آفیشلز اور چند کھلاڑی دکھائی دیتے ہیں۔ جب ڈریسنگ روم کا ماحول ایسا ہو تو ٹیم بکھر جاتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید