• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں کی فتح، اٹلی آٹھویں ٹیم بن گئی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) اٹلی ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والی آٹھویں ٹیم بن گئی ۔ اس فہرست میں پاکستان کی 24 اکتوبر 2021 کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کیخلاف 10 وکٹوں سے کامیابی کو ورلڈکپ تاریخ کا یادگار ترین لمحہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس سلسلے کا آغاز 20 ستمبر 2007 کو کیپ ٹاؤن میں آسٹریلیا کی سری لنکا پر فتح سے ہوا۔ پانچ برس بعد 2012 کو ہمبنٹوٹا میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو اسی مارجن سے زیر کیا۔ اکتوبر 2021 کو عرب امارات میں عمان نے پاپوانیوگنی کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی ۔ نومبر 2022 کو ایڈیلیڈ میں انگلینڈ نے بھارت ، جون 2024 کو برج ٹاؤن میں انگلینڈ نے امریکا اور فروری 2026 کو چنئی میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو10 وکٹ سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید