• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو میں پاکستانی کرکٹرز کو پاکستانی شیف کی خدمات بھی دستیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کولمبو میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پاکستانی شیف کی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔ میگا ایونٹ کے دوران کرکٹرز کی خوراک کا خیال رکھنے کیلئے شیف ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کھلاڑیوں کو روایتی پاکستانی کھانوں سمیت دیگر ڈشز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ شیف کی موجودگی سے قومی کرکٹرز بہت خوش ہیں۔کولمبو میں عام طور پر پاکستانی کھانے کم ملتے ہیں جبکہ مقامی ریسٹورنٹس میں ناریل کے تیل سے بھی کھانے پکائے جاتے ہیں۔ اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ٹیم ہوٹل میں پاکستانی خوراک فراہم کررہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید