• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائزنگ اسٹارز ویمنز کرکٹ آج شروع، پاکستان کا نیپال سے مقابلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ویمنز کا آغاز جمعےسے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہورہا ہے۔پاکستان ویمنز اے ٹیم پہلے میچ میں نیپال ویمنز ٹیم کا سامنے کرے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ویمنز اے 15 فروری کو بھارت اے کا سامنا کرے گی۔گروپ اے میں پاکستان کا آخری میچ 17 فروری کو یو اے ای ویمنز ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔ پاکستان ویمنز اے ا سکواڈ نے جمعرات کو دو گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

اسپورٹس سے مزید